فوج میں فیصلہ صرف چیف کا ہوتا ہے

اسلام آباد : جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا مریم نواز کے الزامات پر کہنا ہے کہ تمام فیصلے عدلیہ نے کیے۔ تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی جانب سے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے الزامات پر ردعمل دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سینئر صحافی کامران خان نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ انہیں جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا ایک پیغام موصول ہوا جس میں انہوں نے مریم نواز کے الزامات پر جواب دیا ہے۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا کہنا ہے کہ فوج میں فیصلہ صرف چیف کا ہوتا ہے، میں 2017،18 میں صرف ایک میجر جنرل تھا کیا فوجی ڈسپلن میں تنہا میجر جنرل حکومت ختم کرسکتا تھا؟، تمام فیصلے عدالتوں نے کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں