پولیس نے نیازی اڈا سیل کردیا، ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا

لاہور : سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پولیس نے پاکستان کی سب سے بڑی ٹرانسپورٹ کمپنی نیازی ایکسپریس کا اڈا سیل کردیا جہاں سے روزانہ ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں۔ نیازی اڈے کے مالک بجاش نیازی ہیں جنہوں نے پی پی 146 سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ بجاش نیازی کوعمران خان کا ساتھ دینے کی وجہ سے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اس حوالے بجاش نیازی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میرا نیازی ایکسپریس کے نام سے ٹرانسپورٹ کا کام ہے۔میں نے 146 سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروائے تھے جس کے بعد مجھے کاروبار بند کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔100 سے 150 کے درمیان پولیس اہلکار آئے اور ہمارا کاروبار بند کر دیا۔
ہمارے پاس ہائیکورٹ کا اسٹے آرڈر بھی موجود ہے اس کے باوجود انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔ہم مقبوضہ کشمیر میں نہیں پاکستان میں رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں