اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے گرفتاری سے روک دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کی۔

سابق وزیراعظم عمران خان عدالت میں پیشی کے لیے زمان پارک سے قافلے کی صورت میں روانہ ہوئے تھے۔

سری نگر ہائی وے پر عمران خان کے قافلے کو اسلام آباد پولیس سکواڈ نے حصار میں لے کر قافلے میں شامل درجنوں گاڑیوں کو روک لیا، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اسلام آباد پولیس نے غلام سرور خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، سری نگر ہائی وے پر پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا جن میں عمران خان کا آفیشل فوٹو گرافر نعمان جی بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں