عمران خان ہر کام جادو اور تعویز سے کرتے ہیں، خورشید شاہ

سکھر: رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان ہر کام، ہر مسئلے کو جادو اور تعویز سے کرتے ہیں ایسے ملک نہیں چلتے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے لوگوں پر ظلم کیا، عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے، مہنگائی ہوتی ہے پر اتنی نہیں ہوتی، عوام اور سارے سیاستدان مل کر بھی اس ملک کو سنبھال نہیں سکتے، جب ڈالر 120 کا تھا میں نے کہا تھا کے ڈالر جون میں 160 تک جائےگا تاہم اب یہ 180 تک جائےگا کیوں کے حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم تو اس دن سے بول رہے ہیں، جس دن سے عمران حکومت کے سارے دعوے جھوٹ ثابت ہوگئے، پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کے عوام کو سکون فراہم کیا جائے اور مہنگائی کو بڑھانے کے بجائے کم کیا جائے، عمران خان ہر کام، ہر مسئلے کو جادو اور تعویز سے کرتے ہیں ایسے ملک نہیں چلتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں