ایک وقت میں متعدد مردوں سے محبت کو برا نہیں سمجھتی ، ردھیکا آپٹے

ممبئی:بولی وڈ اداکارہ ردھیکا آپٹے نے کہا ہے کہ ایک وقت میں متعدد مردوں سے محبت کرنے کے خیال کو وہ غلط نہیں سمجھتی اور اس کے حق میں بھی ہیں۔یہ بیان اداکارہ ردھیکا نے نیہا دھوپیا کے شو بی ایف ایف ود ووگ میں دیا جہاں وہ آیوشمان کھرانہ کے ہمراہ پیش ہوئیں۔ اس دوران ردھیکا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ‘ہم اپنی زندگی میں اتنے سارے لوگوں سے ملتے ہیں اور سب الگ الگ انداز سے ہمیں پسند بھی آتے ہیں، کسی کی شخصیت پسند آتی ہے تو کسی سے جسمانی کشش ہوتیہے، لیکن میرا خیال ہے کہ یہ خوبصورت بات ہے’۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘ایک وقت میں ایک سے زائد مردوں سے محبت کرنے کے خیال پر میں یقین رکھتی ہوں، لیکن یہ محبت الگ انداز کی ہوتی ہے، یعنی جیسے مجھے اداکاری اور ڈانسنگ پسند ہے،

ایسے ہی میں دو لوگوں سے الگ انداز میں محبت کیوں نہیں کر سکتی؟ اور ایسا ہونے پر میں خود کو سزا نہیں دیتی’۔ایک وقت میں ایک شخص سے ازدواجی تعلقات رکھتے کے عمل (monogamy) کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘یہ ایک ایسا انتخاب ہے جس کا فیصلہ اپنی مرضی سے روز کیا جاسکتا ہے، اس میں زبردستی نہیں ہونی چاہیے، میں یہ انتخاب روز کرتی ہوں، صبح اٹھوں اور کہوں کے اس ہی شخص کے ساتھ میں اپنی زندگی گزارنا چاہتی ہوں’۔ردھیکا آپٹے کا کہنا تھا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ ان کی شادی برطانوی موسیقار بینڈکٹ ٹیلر سے ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں