کابینہ اجلاس کے دوران فردوس عاشق اعوان کی حالت بگڑگئی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس جاری تھا کہ اس دوران فردوس عاشق اعوان کی طبیعت بگڑگئی، جس پر انہیں فوری پرپمزاسپتال منتقل کردیا گیا۔

پمز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹرامجد کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو الرجی کا مسئلہ ہے، انہوں نے کوئی دوا استعمال کی جس پر انہیں ری ایکشن ہوگیا، معاون خصوصی کے مختلف ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔
دوسری جانب ترجمان وزارت اطلاعات ونشریات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کودانت کی تکلیف پر دوائی کھانے سے ری ایکشن ہوا، انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں طبی امداد کے بعد ان کی طبیعت بحال ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں