چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی ملاقات

اسلام آباد :سپریم کورٹ میں ایک اور بڑی ملاقات ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے ملاقات کی،ملاقات میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق ملاقات میں موجود نہیں تھے۔
معزز جج صاحبان کے درمیان ملاقات 3 گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں زیر سماعت مقدمات سمیت دیگر آئینی و قانونی امور پر بات چیت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں