عمران خان کے تین مقدمات میں ضمانتی مچلکے منظور

لاہور:انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے سابق وزیراعظم عمران خان کے تینوں مقدمات میں ضمانتی مچلکے منظور کر لیے۔انسداد دہشتگری عدالت نے نو مئی واقعات کے مقدمات میں عمران خان کی دو جون تک عبوری ضمانت منظور کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ضمانتی مچلکے داخل کرانے کے لیے انسداددہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔
عمران خان نے ضمانتی مچلکوں پر دستخط کر دیئے۔عمران خان کے ضامن نے 3 مقدموں میں ایک ایک لاکھ کے مچلکے داخل کرائے۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کی تین مقدمات میں 2 جون تک عبوری ضمانت منظور کی۔جب کہ عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ این سی اے اسکینڈل کیس کی سماعت 31 مئی کو ہو گی۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤئڈ این سی اے اسکینڈل کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت31 مئی کو ہوگی۔

جس میں عمران خان پیش ہوسکتے ہیں۔سابق وزیر اعظم عمران خان کی 31 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ممکنہ پیشی پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر رجسٹرار اسلام آباد ہائی نے سرکلر جاری کر دیا ہے، اور آئی جی اور ضلع انتظامیہ کو سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کر دی ہے۔ سرکلر کے مطابق عمران خان کی ایک کیس میں عبوری ضمانت کی سماعت 31 مئی دن دو بجے ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں