اسحاق ڈار اور پی ٹی آئی حکومت کے درمیان ڈیل؟سابق وزیر خزانہ نے بڑا چیلنج کردیا

لندن:پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرایسے معاملات کسی کے علم میں ہے تو انہیں منظر عام پر لایا جائے۔ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے اس بیان پر رد عمل دیا جس میں کہا گیا تھا کہ اسحاق ڈار نے ایک کاروباری شخصیت کے ذریعے ڈیل کرنے کیلئے حکومت سے رابطہ کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ ایسی حکومت کے ساتھ کسی قسم کی بات کرنا پسند نہیں کرتے جس کی کوئی بھی سیاسی،اخلاقی اور قانونی حیثیت نہ ہو۔انہیں سیاسی طور پر بنائے گئے مقدمات میں پھنسایا گیاہے اس لئے کسی بھی قسم کا معاہدہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے اس الزام کو بھی مسترد کیاکہ گزشتہ20سال سے ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرائے۔انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ وہ گزشتہ35سال سے باقاعدگی سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرارہے ہیں انہیں اپنے ملک کی خدمت کرنے پر فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں