خادم رضوی نے نوازشریف پیسے نکلوانے کا دلچسپ طریقہ بتا دیا‎

اسلام آباد: تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی نے کہا ہے کہ پیسے تو صرف اسلامی طریقے سے ہی نکلیں گے،نواز شریف کو بھٹی بنا کر دکھائی جائے اور بتایا جائے کہ تمہارے دادا یہاں پگھلتے تھے اس طرح سے وہ دوسرے دن ہی سارے پیسے دے دے گا۔خادم رضوی کا مزید کہنا تھا کہ میں بھی اسی جیل میں قید تھا لیکن نوازشریف کے جیل میں جانے سے پہلے ان کے کمرے کا رنگ و روغن کیا گیا۔
نواز شریف کے کمرے کی چھت تیار کی گئی،کمرے میں قالین اور کرسیاں بچھائی گئیں۔باورچی خانہ بنایا گیا۔ یہاں تک کہ واش روم بھی بنایا گیا،نواز شریف کو بھلا ایسی جیل میں رہنے میں کیا مشکل ہے؟خادم رضوی کا مزید کہنا تھا کہ کوٹ لکھپت جیل کے جس کمرے میں مجھے رکھا گیا اس کمرے میں دو دن نوازشریف کو رکھیں تو تیسرے دن سارے پیسے دے دے گا۔ہمیں تو جہاں رکھا ہوا تھا وہاں دیواروں سے بھی پانی ٹپک رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں