کیوی کھلاڑی کا بھارتیوں کے نام ایسا پیغام جس پران کے غصے میں اضافہ ہو گیا

اسلام آباد: بھارت کو سیمی فائنل میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دینے والی ٹیم نیوزی لینڈ اتوار کے روز انگلینڈ سے فائنل کھیل رہی ہے، اس ٹورنامنٹ میں بھارت کی ٹیم بھی فیورٹ تھی، بھارت کے کرکٹ شائقین نے فائنل میچ کے لیے ٹکٹ بھی خریدے ہوئے تھے لیکن نیوزی لینڈ نے انہیں شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا، بھارت کی شکست پر بھارتیوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ایسے میں کچھ کرکٹ شائقین کو ہارٹ اٹیک بھی ہوا،میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 فیصد ٹکٹیں بھارتی شائقین نے خریدی ہوئی ہیں،
اب نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جمی نیشام نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بھارتیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”کرکٹ کے پیارے انڈین مداحوں! اگر آپ فائنل میچ نہیں دیکھنے آنا چاہتے تو براہ مہربانی اپنی ٹکٹیں آفیشل پلیٹ فارم کے ذریعے بیچ دیں، میں جانتا ہوں کہ زیادہ منافع کمانے کی کوشش کرنا بہت پرکشش ہے لیکن مہربانی کرکے کرکٹ کے حقیقی مداحوں کو میچ دیکھنے کا موقع دیں صرف امیر لوگوں کو موقع نہیں ملنا چاہیے۔“ نیشام کے اس پیغام نے بھارتیوں کے غم و غصے کو اور بڑھا دیا ہے اور وہ تلملا کر رہ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں