اینٹی کرپشن کی پرویز الہیٰ کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

لاہور: لاہور ضلع کچہری میں سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔چوہدری پرویز الٰہی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔چوہدری پرویز الٰہی اس کیس میں مجموعی طور پر چار روزہ جسمانی ریمانڈ کاٹ چکے ہیں۔ عدالت نے پرویز الہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

اینٹی کرپشن کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئی۔ جوڈیشل میجسٹریٹ عامر رضا بیٹونے محفوظ فیصلہ سنا دیا،دورانِ سماعت وکیل اینٹی کرپشن نے کہا کہ جن کے نمبر ٹیسٹ میں کم تھے، ان کے زیادہ نمبر لگا دیے گئے، ٹوٹل 2 کروڑ 40 لاکھ روپے رشوت کی مد میں لیے گئے، ریگولر انکوائری ہوئی ہے، جس میں او ٹی ایس بھی شامل ہوا تھا، ساتھی ملزم محمد خان بھٹی سے دستاویزات حاصل ہوچکی ہیں، تفتیش کے دوران ہم نے پرویز الہی سے 41 لاکھ کی ریکوری کی ہے، ابھی تک فون برآمد نہیں ہوا، ہم نے فون برآمد کرنا ہے۔
2 کروڑ 40 لاکھ کی رقم دو لوگوں میں بانٹی گئی۔ یہ وائٹ کالر کرائم ہے، اس میں سارے معاملات جدید ڈیوائسسز کے ذریعے ہوتے ہیں۔عدالت نے استفسار کیا آخری دو دنوں میں آپ سے کیا کیا۔ وکیل پرویز الٰہی نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی 1 جون سے جیل میں ہیں، رجیم چینج کے بعد یہ سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔ اگر پرویز الہی ایک منٹ کی پریس کانفرنس کر دیں تو سب کچھ ختم ہو جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں