اسلام آباد: سائفر کیس کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے خود کو بنچ سے الگ کرلیا ۔ آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کی تعیناتی اور اوپن ٹرائل کے خلاف عمران خان کی سنگل بینچ کے خلاف اپیل پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کرنا تھی۔
گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر وزارت قانون کے جوائنٹ سیکریٹری لیول کے افسر کو طلب کیا تھا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل قانونی قرار دیے جانے کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔
Load/Hide Comments