فواد چوہدری کے خلاف گھیرا تنگ

راولپنڈی: فواد چوہدری کے خلاف گھیرا تنگ ، اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن نے فواد چوہدری کے خلاف پرل گلوبل ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرپشن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا،اینٹی کرپشن راولپنڈی کے مطابق فواد چوہدری فراز چوہدری اور انکے کزن چوہدری فوق شیرباز کے خلاف پرل گلوبل ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرپشن کے ثبوت ملے ہیں ، لدھڑ ہاوس میں سمن پہنچا دیا گیا ہے۔
دوران وزارت اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے کرپشن کی گئی، پرل گلوبل ہاوسنگ سوسائٹی میں سرکاری زمینیں ہڑپ کی گئیں، زمینوں کی خرید و فروخت میں گھپلے، عوام کا سرمایہ ڈوبنے کا خطرہ اور جعلی فائلز کا دھندہ سامنے آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں