سموگ سے متاثرہ شہروں میں ہوٹلز اور سینما 3 دن، مارکیٹیں ہفتے کے روز بند کرنے کا اعلان

لاہور: پنجاب میں بڑھتی ہوئی اسموگ کے پیشِ نظر پنجاب کی نگران کابینہ کا اجلاس ہوا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسموگ سے متعلق ہماری آج طویل میٹنگ ہوئی۔اس وقت لاہور دنیا کا سب سے آلودہ شہر ہے۔سموگ کی وجہ سے بیماریاں بھی بڑھ رہی ہیں۔ بھارت فصلیں جلا کر پاکستان کے لیے مسائل پیدا کر رہا ہے۔
بھارت کے فصلیں جلانے سے پاکستان کو مسائل کا سامنا ہے۔کوشش کر رہے ہیں فضائی آلودگی میں کمی لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ 10 نومبر کو پنجاب کے دفاتر اور اسکولوں میں چھٹی ہو گی۔ہوٹلز اور سینما جمعہ، ہفتہ اور اتوار تین دن کے لیے بند ہوں گے۔مارکیٹیں ہفتے کو بند ہوں گی۔جمعہ کو مارکیٹیں بند کرنے کا اختیار تاجروں کے پاس ہو گا۔
۔یہ اعلان لاہور ڈویژن ، گجرانوالہ ، ننکانہ اور وزیر آباد کے لیے ہے۔

فیصلہ صرف رواں ہفتے میں آنے والے جمعے کے لیے کیا گیا۔ چھٹی کے دوران ٹرانسپورٹ بند نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو آنکھوں اور سانس کی شکایات رپورٹ ہو رہی ہیں۔بھارت میں جو فضل کی باقیات جلائی جا رہی ہیں وہ ہم سے چار گنا زیادہ ہے۔بارڈر پر ہونے کے باعث باقیات جلانے کا سارا اثر ہم ہو رہا ہے۔محسن نقوی وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ فیکٹریاں بند نہیں کر رہے، فیکٹریاں بند کرنے سے مزدور طبقہ متاثر ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں