پاکستان افغانستان کو سالانہ کتنے ارب ڈالرز کی برآمدات کرتاہے؟ حیرت انگیز انکشاف

اسلام آباد:گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان اورافغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت میں پیوستہ سال کے مقابلے میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات سے ملک کو1.098 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو پیوستہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.97 فیصد کم ہے، مالی سال 2017-18 ء کے 11 ماہ میں افغانستان کوبرآمدات سے 1.42 ارب ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مئی 2019 ء میں افغانستان کو برآمدات سے ملک کو115.79 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا۔مئی 2018 ء میں افغانستان کو برآمدات سے ملک کو119.68 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔سٹیٹ بنک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں افغانستان سے درآمدات پرپاکستان نے 163.13 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف کیا،

مالی سال 2017-18 ء کے پہلے گیارہ ماہ میں افغانستان سے درآمدات پر پاکستان نے 135.87 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا تھا۔مئی 2019ء میں افغانستان سے درآمدات پر17.64 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا، مئی 2018ء میں افغانستان سے درآمدات پر 17.28 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا گیاتھا۔اقتصادی ماہرین کے مطابق آنیوالے مہینوں میں پاکستان اورافغانستان کے درمیان تجارت میں اضافہ کا امکان ہے، وزیراعظم عمران خان نے چند ہفتہ قبل طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر پیش رفت جاری ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان اورافغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت میں پیوستہ سال کے مقابلے میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات سے ملک کو1.098 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو پیوستہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.97 فیصد کم ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں