استحکام پاکستان پارٹی سندھ میں بھی متحرک ہوگئی

کراچی: سندھ میں استحکام پاکستان پارٹی بھی متحرک ہوگئی ۔ تحریک انصاف کے 32 کے ایم سی چیئرمینوں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ استحکام پاکستان پارٹی کے صدر محمود مولوی سے پی ٹی آئی کے چیئرمینوں نے ملاقات کی ۔ استحکام پاکستان پارٹی کے سندھ کے جنرل سکریٹری علی جونیجو بھی موجود تھے۔
استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے پی ٹی آئی سے میئر انتخاب میں منحرف ہوچکے تھے۔ شمولیت اختیار کرنے والوں میں اسد امان ، صلاح الدین ، زبیر موسیٰ ، عمران پروانی، عمران قریشی شامل ہیں۔ ریاض خان ، عبدالوسیم ، علی رضا ، سلمان ، عبدالرحمن ،ادریس شامزئی ، سلمان، عزیز اللہ بھی شامل ہیں۔ منیب الرحمن ، عبدالمعید ایڈووکیٹ ، طاہر پرویز ، عاطف حیات ، صنوبر فرحان ،اسلم نیازی ، گلفام، عاصم حیدر، اختر گل شیر ، امجد ، عبدالغنی اور دیگر شامل ہیں۔
قبل ازیں استحکام پاکستان پارٹی نے تحریک انصاف کی دو بڑی وکٹیں گرا دیں، پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر و ایم این اے علی نواز اعوان اور سابق صوبائی وزیر سردار آصف نکئی نے اتوار کو سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیرخان ترین اور پارٹی صدر عبدالعلیم خان سے لاہور میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، جہانگیرخان ترین اور عبدالعلیم خان نے علی نواز اعوان اور سردار آصف نکئی کا آئی پی پی میں خیر مقدم کیا اور توقع ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں