ڈاکوؤں نے بیٹے کی میت لے جانے والے باپ کو لوٹ لیا

گوجرانوالہ :ڈاکوؤں نے بیٹے کی میت لے جانے والے باپ کو لوٹ لیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ میں پیش آیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں پسرور پر قائم پولیس چوکی جنڈیالہ باغولہ کے سامنے ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں چار ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر بچے کی میت لے کر آنے والے روم پور کے رہائشی تنویر بھٹو کو لوٹا۔
تنویر بھٹی کے مطابق وہ اپنے بھائیوں کے ساتھ موٹرسائیکل پر نومولود بیٹے کی لاش لے کر گھر جا رہے ہیں تھے کہ راستے میں ڈاکوؤں نے روکا اور پیسے و موبائل دینے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے ڈکیتیوں کو ساری صورتحال بتائی او ر منت سماجی بھی کی تاہم انہوں نے ایک نہ مانی،متاثرہ شخص کے مطابق ڈاکوؤں نے تلاشی لے کر جیب سے تیس ہزار روپے اور دو موبائل فون نکالے اور پھر وہاں سے چلتے بنے۔
تنویر بھٹی نے بتایا کہ وہ رات گیارہ بجے اپنے دو بھائیوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر بچے کی لاش لے کر گھر جا رہے تھے۔دوسری جانب ڈکیتی مزاحمت پرایک اور شہری کو قتل کردیا گیا، مقتول کی شناخت اللہ دتہ کے نام سے ہوئی ہے، جو اسپیئر پارٹس کی دکان پر کام کرتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے تین ہٹی میں دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے ایک شہری جان کی بازی ہار گیا،پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت اللہ دتہ کے نام سے ہوئی ہے، جو اسپیئر پارٹس کی دکان پر کام کرتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں