بغیر اجازت دوسری شادی کیوں کی ؟ بیوی کی درخواست پر عدالت نے شوہر کوسخت سزا سنا دی

لاہور:عدالت نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر شوہر کو 11ماہ قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید چار ماہ قید کاٹنا ہو گی ۔ شمیم نامی خاتون نے شوہر راشد کی جانب سے اجازت لئے بغیر دوسری شادی کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا ۔ درخواست گزار خاتون نے موقف اپنایا کہ وہ قانون کے مطابق راشد اس کی منکوحہ ہے اور اس نے بغیر اجازت دوسری شادی کی ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد راشد کو 11ماہ قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانےکی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ جرمانے کی عد م ادائیگی پر اسے مزید چار ماہ قید کاٹنا ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں