عدالت کا تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کروانے کا حکم

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے لیے تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کروانے کا حکم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سی سی پی او لاہور رات 10 بجے تجارتی سرگرمیاں بند کروانے کے حکم پر عملدرآمد کروائیں، سموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ کے سیکرٹری سی سی پی او لاہور کو اقدامات کرنے کی ہدایات دیں، اس حوالے سے ایڈمنسٹریشن لاہور اور حکومت نوٹی فکیشن کرے۔
معلوم ہوا ہے کہ لاہہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا ہے، جس میں عدالت کا کہنا ہے کہ ہفتے میں 2 دن ورک فرام ہوم کا نوٹی فکیشن تمام نجی اداروں اور بینکوں سمیت جاری کیا جائے۔
بتایا گیا ہے کہ عدالت نے ڈی جی ماحولیات سے آلودگی کے باعث سیل ہوکر پھر ڈی سیل ہونے والے انڈسٹری یونٹس کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم دے دیا، اپنے فیصلے میں عدالت نے ڈی سیل کرنے والے محکمہ ماحولیات کے افسران کے خلاف کاروائی کا بھی حکم دیا اور آئندہ سماعت پر فیکٹریوں کو سیل کرنے کی رپورٹ طلب کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں