لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کا کہنا ہے کہ ایک کھلنڈر لایا گیا جس نے ملک کا برا حال کر دیا۔اس کھلنڈر کو پتہ ہی نہیں تھا کہ کرنا کیا ہے۔ کھلنڈرے کو معیشت اور عالمی تعلقات کا کچھ پتہ نہیں تھا۔ زبانی کلامی ریاست مدینہ کی بات کرتے تھے، اخلاقیات کا کچھ پتہ نہیں تھا۔ریاست مدینہ میں کیا کچھ ہوتا تھا انہیں دور دور تک نہیں پتہ تھا۔
آپ اس شخص کے قصے کہانیاں سن رہے ہیں۔آپ کے اندر یہ باتیں تھیں تو کم از کم ریاستِ مدینہ کی باتیں نہ کرتے۔ نوازشریف نے مزید کہا کہ وقت اچھا بھی آیا اور کم اچھا بھی، وقت کو برا نہیں کہنا چاہئیے۔ہمارا مطالبہ ہے قوم کو آگاہ کیا جائے کہ ملک کا یہ حال کس نے کیا۔مطالبہ یہ نہیں کہ الیکشن جتیں اور حکومت میں آئیں۔
نوازشریف نے مزید کہا کہ کرپشن کا سب سے بڑا سکینڈل، ڈاکہ 190 ملین پاؤنڈ کا کیس ہے۔
190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں بند لفافہ لہرا کر کابینہ کی منظوری لی گئی۔ملک کا 60 ارب کھا جاؤ گے تو بجلی مہنگی نہیں ہو گی تو کیا ہو گا۔ چور چور کہنے والے خود چور نکلا۔قوم کو بتائیں کہ سب سے بڑا چور کون ہے۔ قوم کو پتہ ہونا چاہئیے کہ اس ملک کا سب سے بڑا چور کون ہے۔ ہم پر الزام لگائے ہیں کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔ہماری بدنصیبی کے کہ گذشتہ 75 سال سے کھیل کھیلے جا رہے ہیں۔
آپ نے ظلم ڈھایا لیکن ازالہ کرتے کرتے کتنا عرصہ لگ گیا۔ کچھ تکلیفیں ایسی ہوتی ہیں جن کا ازالہ نہیں ہوتا، زخم نہیں بھرتے۔ہماری پارٹی کے لوگوں کو جیل میں ڈالا گیا، ہم پر بوگس مقدمات بنائے گئے۔مجھے 7 سال بعد انصاف مل رہا ہے۔جنہوں نے جھوٹے مقدمات بنائے ان سے پوچھیں کہ کیوں بنائے۔ قائد ن لیگ نے مزید کہا کہ خواہش ہے ملک کو ان بحرانوں سے نکالیں۔