تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر 139 روپے 30 پیسے پر فروخت ہو رہاہے جبکہ انٹر بینک میں 26 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 139 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے ۔
دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 38 ہزار 928 پر تھا تاہم گیارہ بجے کے قریب اس میں چڑھاﺅ دیکھنے میں آیا اور انڈیکس 38 ہزار 999 پر پہنچ گیا تاہم اس کے بعد کمی واقع ہونا شروع ہوئی اور اس وقت 100 انڈیکس 102 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 38 زہار 826 کی سطح پر آ گیاہے ۔