خیبرپختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

پشاور :صوبہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا، نئی صوبائی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نئی خیبرپختونخوا اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کا اغاز سپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت ہوا، جہاں اسمبلی میں شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کے لیے دعا بھی کی گئی، جس کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں نومنتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھالیا، سپیکر مشتاق غنی نے اراکین اسمبلی سے حلف لیا۔
بتایا جارہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کی اسمبلی کا پہلا اجلاس تاخیر کا شکار ہوا، اسمبلی میں انتہائی رش کے باعث ممبران کو پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اسمبلی ہال میں 300 وزٹرز کی گنجائش ہے، 1800 سے زائد وزٹرز کو کارڈ جاری کیے گئے، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے اسمبلی ہال میں داخل ہونے کے لیے دھکم پیل کی گئی، اسمبلی میں نو منتخب ممبران کی آمد کے لیے گھنٹیاں بھی بجائی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں