روپے کی تنزلی کا سفر جاری،سونے کی قیمت بھی 750روپے بڑھ گئی

کراچی : ملکی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کوروپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک بار پھراضافے کا رجحان دیکھا گیا۔انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں 28 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خریدمیں 50پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 28پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید159.78روپے سے بڑھ کر160.06روپے اورقیمت فروخت159.88روپے سے بڑھ کر160.16روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں 50پیسے اورقیمت فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید159.30روپے سے بڑھ کر159.80روپے اورقیمت فروخت160.30روپے پرمستحکم رہی۔یوروکی قیمت خریدمیں 20پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میں 20پیسے کی کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 80پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید178.80روپے سے بڑھ کر179.00روپے اورقیمت فروخت181.20روپے سے گھٹ 181.00روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید198.20روپے سے بڑھ کر199.00روپے اورقیمت فروخت200.20روپے سے بڑھ کر201.00روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں استحکام جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں 10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید42.50 روپے اورقیمت فروخت43.00روپے پرمستحکم جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید43.40روپے سے بڑھ کر43.50روپے اورقیمت فروخت میں 43.90روپے سے بڑھ کر44.00روپے ہوگئی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت21.50روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔ بین الاقومی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 19ڈالرکااضافہ، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا750روپے مہنگاہوگیا۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 19ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1403ڈالرسے بڑھ کر1422ڈالر ہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 750روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 643روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت82650روپے سے بڑھ کر83400روپے اوردس گرام سونے کی قیمت70842روپے سے بڑھ کر71485روپے ہو گئی۔بدھ کو چاندی کی فی تولہ قیمت میں 20روپے اوردس گرام قیمت میں 16.97روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت900.00روپے سے بڑھ کر920.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت771.60روپے سے بڑھ کر788.57روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں