پلوامہ حملے میں ملوث مودی سرکار بے نقاب

اجمل ورک

پلوامہ حملے میں ملوث مودی سرکار کا مکروہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب فروری کے مہینے میں پلوامہ میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا جس کے نتیجے میں بھارت کے چالیس فوجی ہلاک ہوگئے ۔ بھارت نے بغیر جانچ پڑتال کیے تمام تر الزامات پاکستان پر لگا دئیے ۔ جس پر بھارت کا میڈیا بھی زہر اگلنے لگا ۔ انڈیا کا میڈیا اور انڈین حکومت کو پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔ اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے مکمل تحقیقات کی پیش کش بھی کی گئی ۔ لیکن بھارتی سرکار الیکشن میں اچھے نتائج حاصل کرنے کے لئے پاکستان پر حملے کی سازش کرنے لگا ۔ ا س طرح بھارت نے رات کے اندھیرے میں بھارت نے پاکستان کی لائن آف کنڑول کی خلاف ورزی کی ۔ بھارتی طیاروں نے پاکستان کی حدود میں داخل ہو کر بالاکوٹ کے مقام پر بم باری کی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ اگلے دن پاکستان کی پاک فضائیہ نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے دو بھارتی مگ طیارے مار گرائے ۔ اس طرح پاکستان کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا ۔ جس کے نتیجے میں بھارت کو منہ کی کھانہ پڑی ۔ ساتھ ہی کچھ عرصے بعد بھارت کے شہری اور بھارتی ملڑی آفیسر کے بیٹے نے اصل حقائق پوری دنیا کے سامنے پیش کیے ۔ جس کے ذریعے بھارت کے اصل عزائم سامنے آئے ۔ اس طرح مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب ہو ا۔ اس بھارتی شہری نے دہشت گردی پر مبنی منصوبہ بندی اور مودی سرکار کے وزراءکے ٹیلی فونک رابطے کی کچھ ریکارڈ آوازیں بھی سنائی ۔ یہ منصوبہ اس لئے بنایا گیا تاکہ الیکشن میں اچھے نتائیج حاصل کیے جاسکیں ۔ بھارت عوام بھی مودی سرکار کے خلاف بول رہی ہے اور مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہے ۔ اس سے یہ بات ثابت ہوئی کہ بھارتی سرکار خود ہی اپنے ملک اور اپنی عوام کی دشمن ہے ۔ پلوامہ حملے کی اصل ماسٹر مائنڈ مودی سرکار خود ہی نکلی ۔ اس طرح عالمی سطح پر بھارت خود ہی بے نقاب ہوا ۔ بھارت کے اس جھوٹ اور سازش کا پوری دنیا میں مذاق اُڑایا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ بھارتی میڈیا صرف منفی پراپیگنڈے کو ہی فروغ دینے میں سب سے آگے ہے ۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ بھارتی میڈیا امن کی راہ ہموار کرنے میں خود سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ صحافت کا کام لوگوں کو معلومات دینا ، ملکی صورتحال کے بارے میں عوام کو باخبر رکھنا ، لوگوں کی رہنمائی کرنا اور معاشرے میں امن قائم کرنا ہے ۔ لیکن بھارتی میڈیا نے صحافت کا نہ صرف نام بدنام کیا بلکہ اپنی صحافت کا عالمی سطح پر جنازہ بھی نکالا ۔ بھارت کا اصل دشمن ان کی اپنی حکومت اور خود بھارتی میڈیا ہے جو بھارتی عوام کو جھوٹ پر مبنی خبریں بتاتا ہے اور معاشرے میں انتشار پھیلاتا ہے ۔ پاکستان نے ہمیشہ امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ہمیشہ امن کا درس دیا ہے ۔ جبکہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے کئے گئے بالاکوٹ حملے پر امن کا درس دیا اس کے برعکس بھارت کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ۔ پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے اپنا دفاع بھرپور انداز میں کرنا جانتا ہے اور دشمن کو سبق سکھانا بھی بہتر انداز میں جانتا ہے ۔ بھارتی عزائم پوری دنیا کے سامنے ہیں ۔ انڈیا جو کچھ بھی آج تک کرتا آیا ہے وہ سب کرتوتیں پوری دنیا جانتی ہیں ۔ جبکہ یہ بات بھارتی میڈیا اور بھارتی سرکار کے لئے ڈوب مرنے کا مقام رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں