تھائی لینڈ کی خاتون سیاستدان کو لے پالک بیٹے سے افئیر کرنا مہنگا پڑ گیا

بینکاک : تھائی لینڈ کی خاتون سیاستدان کو لے پالک بیٹے سے افئیر کرنا مہنگا پڑ گیا ہے، خاتون سیاستدان کا کیرئیر داؤ پر لگ گیا ہے۔

تھائی سوشل میڈیا پر ان دنوں خاتون سیاستدان پراپاپورن شوئیدکو اپنے لے پالک بیٹے 24 سالہ پھرا ماہا کے ساتھ نازیبا حالت میں موجود تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون سیاستدان کے شوہر 5 گھنٹے کے لیے گھر سے باہر گئے تھے تاہم گھر آ کر شوہر کی جانب سے اہلیہ اور بیٹے کو برہنہ حالت میں دیکھا۔

واضح رہے خاتون سیاستدان اور شوہر نے پھرا ماہا نامی لے پالک بیٹے کو مذہبی عبادت گاہ سے گود کیا تھا۔45 سالہ خاتون سیاستدان کا کیرئیر بھی اس خبر کے بعد داؤ پر لگ گیا ہے، جبکہ نجی زندگی میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب ردعمل دیتے ہوئے خاتون سیاستدان نے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ہم محض باتیں کر رہے تھے جبکہ لے پالک بیٹے نے بھی اپنے اوپر لگے الزامات رد کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ہوا ہی نہیں تاہم تھائی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس موضوع پر بحث کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں