پاکستانیوں کی فی کس آمدنی اور ملک کی معیشت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد:پاکستانیوں کی فی کس آمدنی اور ملک کی معیشت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سرکاری دستاویز کے مطابق رواں مالی سال ملکی معیشت کے حجم میں صرف 34 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ ملکی معیشت کا حجم 341 ارب ڈالر سے بڑھ کر 375 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ پاکستانیوں کی ماہانہ فی کس آمدن 7 ہزار 544 روپے تک بڑھ گئی۔
رواں مالی سال فی کس سالانہ آمدن میں 90 ہزار 534 روپے اضافہ ریکارڈ ہوا اور سالانہ فی کس آمدن 4 لاکھ 75 ہزار 281 روپے رہی۔ گزشتہ مالی سال فی کس سالانہ آمدن 3 لاکھ 84 ہزار 747 روپے تھی۔دستاویز کے مطابق ڈالرز میں فی کس سالانہ آمدن میں بھی 129 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال ڈالر ٹرم میں فی کس آمدنی 1551 ڈالر تھی۔ملکی معیشت کے حجم میں مقامی کرنسی میں 22 ہزار 170 ارب روپے اضافہ ہوا۔ حجم میں نمایاں اضافے کی وجوہات میں ڈبل ڈیجٹ میں مہنگائی شامل ہے۔ معیشت کا مجموعی حجم 106 ہزار 45 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں