اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات کا دوسرا دور،پہلے دور کی تقریبات پر کتنا خرچ ہوا؟

ممبئی:بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی ’پری ویڈنگ‘ تقریبات کا دوسرا دور شروع ہوچکا ہے۔پہلے اربوں روپے کی لاگت سے ریاست گجرات کے علاقے جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات ہوئیں اور اب بحری جہاز پر پرتعیش تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بحری جہاز پر یہ تقریبات4دن تک جاری رہیں گی۔ اس دوران بحری جہاز اٹلی سے فرانس تک کا سفر کرے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس تقریب میں پرفارمنس کے لیے گلوکارہ شکیرا کو مدعو کیا گیا ہے۔
جام نگر میں ہونے والی پری ویڈنگ تقریبات پر 1ہزار 250کروڑ روپے لاگت آئی تھی، جس نے امبانی خاندان کی سابق پرتعیش شادیوں کے بھی ریکارڈ توڑ ڈالے۔ مکیش امبانی کی صاحبزادی ایشا امبانی کی شادی 2018ء میں ہوئی جس پر 830کروڑ روپے لاگت آئی تھی۔
اسی طرح 2019ء میں مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی اور شلوکا مہتا کی شادی ہوئی اور اس پر بھی ہزار کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی۔ واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی رواں سال جولائی میں طے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں