7 مرتبہ ناکام عشق ہوا، 28 خواتین شادی کی پیشکش کرچکی ہیں: چاہت فتح علی خان

لاہور :سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 7 مرتبہ عشق ہوچکا ہے اور 28خواتین نے انہیں شادی کی پیشکش کی۔
سوشل میڈیا پر چاہت فتح علی خان کا ایک پوڈکاسٹ کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں محبت اور شادی کی پیشکش پر بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔شادی، محبت اور پروپوزل کے سوال کے جواب میں چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ مجھے ٹویٹر پر لائیو شو کے دوران 28 خواتین کی جانب سے شادی کی پیشکش آچکی ہیں جس پر میں ان خواتین کو بتاتا ہوں کہ میں پہلے ہی شادی شدہ ہوں لیکن یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ خواتین مجھے شادی کی پیشکش کریں۔
انہوں نے کہا کہ اگر میرا عشق چلتا تو میں نے شادی کرلینی تھی میں نے 7 مرتبہ محبت کی لیکن میری محبت نہیں چلی، اس وقت میں اتنا مقبول سنگر نہیں تھا لہٰذا ان خواتین نے مجھے ٹھکرا دیا، جن 3 خواتین نے ماضی میں مجھے انکار کیا تھا اب مجھے ان کے فون بھی موصول ہوئے لیکن وہ جذبہ اب مجھ میں موجود نہیں ہے کیوں کہ وہ انوکھا جذبہ ہوتا ہے۔چاہت فتح علی نے مزید بتایا کہ مجھے 28 خواتین کی جانب سے شادی کی پیشکش ہوچکی ہے، پیشکش کرنے والی خواتین اچھی خاصی پڑھی لکھی اور خوبصورت ہیں،جب میں لائیو آجاوں تو وہ اپنے بیڈ سے نہیں ہٹتیں اور بیڈ پر بیٹھی رہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں