انٹرنیٹ مسائل کی وجہ سے ٹیلی کام سیکٹر کو 6 روز میں 300 ملین کا نقصان ہوا،چیئرمین پی ٹی اے کا انکشاف

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر)حفیظ الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیٹ مسائل کی وجہ سے ٹیلی کام سیکٹر کو صرف6 روز میں 300 ملین روپے کا نقصان ہوا،چیئرمین پی ٹی اے نے سب میرین کیبل کی خرابی کو حالیہ دنوں کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ سلو ہونے کی وجہ قرار دیدیا،سید امین الحق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی سی ایل کے صدر کی اجلاس میں عدم شرکت پر چیئرمین قائمہ کمیٹی نے اظہار برہمی کیا۔
اجلاس کے دوران ایس سی او کی بریفنگ کا ایجنڈا بھی ملتوی کردیا گیا، سید امین الحق نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں حاضری کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں انٹرنیٹ میں خلل، سوشل میڈیا ایپش کی بندش اور ملک بھر میں کمزور سگنلز کا ایجنڈا زیرِ بحث آیا۔
چیئرمین پی ٹی اے کی طرف سے کمیٹی ارکان کو بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ سب میرین کنسورشیم نے آگاہ کیا ہے سب میرین کیبل میں فالٹ ہے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ متاثر ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 7 فائبر آپٹک کیبلز پاکستان آتی ہیں جس میں سے ایک خراب ہے۔27 اگست تک کا وقت ہے وہ کیبل ٹھیک ہوجائے گی۔ وی پی این کے استعمال سے مقامی انٹرنیٹ ڈاو¿ن ہوا۔چیئرمین پی ٹی اے نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی اور سب میرین کیبل کی خرابی کو انٹرنیٹ میں خلل کی وجہ قرار دیا۔کمیٹی ممبر علی قاسم گیلانی نے کہا کہ ہم بھی یہاں اپنے کام چھوڑ کر آئے ہوئے ہیں اور یہ اہمیت نہیں دیتے، قومی اسمبلی مین اپوزیشن اور کمیٹی ممبر عمر ایوب نے کہا کہ میری آج عدالت میں پیشی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں