عائزہ اور دانش کی باتھ روم میں تصاویر وائرل

لاہور :پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے شوہر اور اداکار دانش تیمور کے ساتھ باتھ روم میں فوٹو شوٹ کروا کر مداحوں کو طیش میں مبتلا کردیا ہے۔

عائزہ خان نے انسٹاگرام پر تصاویر شئیر کیں جس میں اسٹار جوڑی واش روم کے باتھ ٹب میں بیٹھی ہوئی ہے اور دونوں کیمرے کی جانب دیکھ کر پوز دے رہے ہیں۔

تصویر میں عائزہ خان مونو کروم گاؤن پہنی نظر آرہی ہیں جبکہ دانش تیمور ٹراؤزر کے ساتھ سفید بنیان پہنے ہوئے ہیں۔

تصویر شیئر ہونے کی دیر ہی تھی کہ پوسٹ کا کمنٹ سیکشن سوشل میڈیا صارفین کے منفی تبصروں سے بھرگیا۔
ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’بہن کوئی اور جگہ نہیں ملی تھی فوٹو شوٹ کیلئے یہ باتھ ٹب ہی ملا تھا؟‘

ایک غصے سے بھرے صارف نے لکھا کہ ’لوگ شہرت کیلئے باتھ روم بھی نہیں چھوڑتے‘۔

ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’بہن ایسی بھی کیا مجبوری تھی‘ ، جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ’ڈریسنگ سینس ہے نہیں اور بے حیائی پھیلانے میں بھی یہ میڈم نمبر ون ہیں‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں