برطانیہ میں مسلم کمیونٹی کے درمیان اختلافات، 2 عید الاضحیٰ منائی جائیں گی

لندن:برطانیہ میں عیدالاضحیٰ پر بھی مسلم کمیونٹی کے اختلافات دور نہیں ہو سکے، کمیونٹی کے بعض افراد 11 اگست جب کہ دیگر 12 اگست کو عید الاضحیٰ منائیں گے۔ جماعتِ اہلسنت برطانیہ کی جانب سے عید الاضحیٰ 11 اگست کو منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔جماعتِ اہلسنت برطانیہ کا اہم اجلاس مفتی گل رحمٰن قادری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ مستند رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں چاند قابلِ رویت تھا، لہٰذا عید الاضحی 11 اگست بروز اتوار کو منائی جائے گی۔ادھر سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا، جس کے مطابق سعودی عرب میں عید الاضحیٰ اتوار 11 اگست کو منائی جائے گی۔سعودی میڈیا کے مطابق یکم ذوالحج 2 اگست کو ہوگی جبکہ حج کا رکنِ اعظم ہفتہ 10 اگست کو ادا کیا جائے گا اور اتوار 11 اگست کو عید الاضحیٰ کا پہلا دن ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں