رانا ثناءاللہ کے داماد احاطہ عدالت سے گرفتار

لاہور: پولیس نے رانا ثناءاللہ کے داماد کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا ہے۔

منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثناءاللہ کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر رانا ثناءاللہ کے داماد شہریار بھی ان سے ملنے آئے تو پولیس نے انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ فیصل آباد پولیس نے رانا ثناءاللہ کے داماد شہریار کو گرفتار کیا اور سخت سیکورٹی میں لیکر روانہ ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ کے داماد شہریار کے خلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج ہے اسی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں