لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے بلاول بچہ ہے ، بچ کر کھیلے ،کہیں ایسا نہ ہو سیاسی موت مر جائے ۔نواز ، شہباز ،مریم اور زرداری کو این آر او مانگتے نہیں سنا،عمران خان کے پاس ڈھیل اور ڈیل کی کوئی گنجائش نہیں،وزیر اعظم 30 مارچ کو جناح ایکسپریس کا افتتاح کر ینگے ،لاہور تا کراچی کرایہ7 ہزارہوگا۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہناتھابلاول کو دو مرتبہ معاف کیا، تیسری مرتبہ گنجائش نہیں، بختاور بیٹی جواب نہیں دونگا۔ن لیگ والے اپنے کیسز لاہور اور پیپلزپارٹی والے کراچی میں لگوانا چاہتے ہیں، دونوں ہی عدالتوں سے ضمانتیں چاہتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا نواز شریف کو دوائی کی ضرورت ہے نہ ڈاکٹروں کی، ان کو ہسپتال کے بستروں سے بدبو آتی ہے ، ان کی سوئی بیرون ملک علاج کرانے پر پھنسی ہوئی ہے ، شہبا ز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں،ان کے گھر اور اولادیں باہر ہیں، یہ جیل نہیں کاٹ سکتے ، یہ شیر نہیں گیدڑ ہیں،دونوں کو ایک ہی بیماری ہے ان کے رنگ پسٹن بیٹھ گئے ہیں
شوبز
دلچسپ وعجیب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments