خواتین کے آنسو اور مردانہ کمزوری میں انتہائی گہرا تعلق پہلی مرتبہ سامنے آگیا

تل ابیب(ویب ڈیسک)خواتین کا رونا دھونا اکثر مردوں کی طبیعت پر بہت گراں گزرتا ہے، لیکن کیوں؟ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ صرف وہ نہیں جو بظاہر نظر آتی ہے، بلکہ اصل معاملہ کچھ زیادہ ہی پیچیدہ ہے۔ اس موضوع پر حال ہی میں ایک تحقیق کی گئی ہے جس کے نتیجے میں یہ حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ خواتین کے آنسوﺅں اور مردوں کی جنسی تحریک ماند پڑنے کے درمیان گہرا تعلق ہے۔

دی ٹائم کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مردوں کو خواتین کے آنسوﺅں سے سخت کوفت اسی لئے ہوتی ہے کیونکہ ارتقائی طور پر خواتین کے آنسو مردوں کی جسمانی تحریک اور ٹیسٹاسٹیرون ہارمون کو دبانے کا باعث بنتے ہیں۔ خواتین کو روتا دیکھ کر مردوں کی جسمانی تحریک ختم ہوکررہ جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ شعوری و لا شوری طور پر خواتین کے آنسو دیکھنا پسند نہیں کرتے۔

اسرائیل کے ویزمن انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے پروفیسر آف نیورو بائیولوجی نوم سوبل کا کہنا تھا ”خواتین کے آنسوﺅں کا تعلق مردوں میں افسردگی یا دکھ کے ساتھ نہیں ہوتا بلکہ ہماری تحقیق کے مطابق اس کا تعلق ان کی جنسی تحریک کے ساتھ ہوتا ہے۔ اس ضمن میں کئے گئے تجربے سے معلوم ہوا ہے کہ 24 مردوں میں سے 17نے خواتین کے آنسو دیکھنے کے بعد جسمانی تحریک میں واضح کمی محسوس کی۔“

سائنسدان اب خواتین کے آنسوﺅں پر تحقیق کرکے اس کیمیکل کو پہچاننے کی کوشش کررہے یں جو ٹیسٹاسٹیرون ہارمون کو کم کرنے کا سبب بنتا ہے۔ا مید کی جارہی ہے کہ اس کیمیکل کی مدد سے ایسی دوا تیار کی جاسکے گی جو جنسی مجرموں کو جرائم سے باز رکھنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں