وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر بے سہارا بزرگ خاتون کی فریاد سن لی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر بزرگ بے سہارا خاتون کی فریاد سن لی۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر بزرگ خاتون کی وڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری مدد کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے خاتون سے وڈیوکال پر بات کی اورکہاکہ آپ کی وڈیو دیکھی تو مجھے بہت دکھ ہوا، ہم آپ کو کوئی تکلیف نہیں ہونے دیں گے۔

انتظامیہ کی جانب سے خاتون نے پناہ گاہ منتقل کرنے کی پیشکش کی گئی لیکن بزرگ خاتون نے کہا کہ شوہرکی قبر یہیں پر ہے اس لیے رہنے کے لیے چھت بھی یہیں پر دی جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے نسیم بی بی کی خواہش کے مطابق سہولت دینے کی ہدایت کی ہے جب کہ بزرگ خاتون نے بھی مدد کی یقین دہانی پروزیراعظم سے اظہار تشکرکیا۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک بوڑھی خاتون عمران خان سے اپیل کر رہی ہیں کہ اس کا میاں دنیا سے جا چکا ہے اور اسکے پاس رہنے کو جگہ نہیں ہے اس لیے وہ جنگل میں رہنے پر مجبورہے، خاتون نے کہا کہ عمران خان ہمارا بادشاہ ہے اس لیے میں اس سے کہہ رہی ہوںکہ میری مدد کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں