قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ نے قومی بچت اسکیموں پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، وزارت خزانہ کے مطابق قومی بچت اسکیموں کا شرح منافع تبدیل نہیں ہوگا اور یکم ستمبر 2019 سے ڈیفنس سرٹیفیکٹ کا منافع 13.09 فیصد برقرار ہے۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ بہبود اور پینشن سرٹیفیکٹ کا 14.76 فیصد منافع ہے جب کہ ریگولر اور اسپیشل سرٹیفیکٹ کا منافع 12.96 اور 12.70 فیصد برقرار ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں