سی پیک سے خطے میں کیا بڑی تبدیلی آنے والی ہے؟ عوام کو خوشخبری سنادی گئی

اسلام آباد:چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو سے خطے میں خوشحالی کے لئے باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق سی پیک منصوبہ مشرق وسطی، سینٹرل ایشیا اور یورپ کا گیٹ وے ہے جس کے سبب اس سے خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کو فروغ حاصل ہوگا۔
چین اور پاکستان کا دو طرفہ تعاون اور سی پیک منصوبہ کو صرف تجارتی اور اقتصادی امور تک محدود نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس کا دائرہ کار ثقافتی ہم آہنگی اور تعلیم کے شعبے کیترقی تک بھی پھیلا ہوا ہے۔ اس میگا پراجیکٹ کے ذریعے سے خطے میں امن و خوشحالی کی ایک نئی جہت کا آغاز ہو گا۔دریں اثناء چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت پاک چین تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔

سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک کے تحت پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بعد اب زراعت، تعلیم اور خصوصی اقتصادی زونز کے قیام پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ پاکستانی کاروباری افراد، طلبا، طالبات سمیت دیگر شعبوں میں مہارت رکھنے والے افراد کے لئے چین کے دروازے کھلے ہیں۔ چین اور پاکستان امن پسند ممالک ہیں جبکہ خطے کی ترقی و خوشحالی اور قیام امن کے حوالے سے چین اور پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں