مسلمانوں سے اظہار یکجہتی: نیوزی لینڈ میں جمعے کو ریڈیو، ٹیلی ویژن پر اذان نشر ہوگی

ویلنگٹن : نیوزی لینڈ میں مسلم کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں میں شہید ہونے والوں اور مسلم کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعے کو ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر اذان نشر کی جائے گی۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ جمعے کو نیوزی لینڈ کے تمام شہری مسلمانوں کو خراج عقیدت پیش کریں، جمعے کے روز ملک بھر میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ایسی فضا بنانا ہوگی جہاں تشدد پروان نہ چڑھ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں