ملک کے مختلف علاقوں میں آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری

اسلام آباد: میرپور آزاد کشمیر ، جہلم، ساہنگ، ککری اور ملحقہ علاقوں میں 4 اعشاریہ 4 شدت کے آفٹر شاکس محسوس کیے گئے جس سے 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں . ذرائع کے مطابق 24 ستمبر کو آنے والے شدید زلزلے کے بعد سے علاقے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے اور آج صبح یہ تیسری مرتبہ آئے ہیں تاہم اس بار اس کی شدت پہلے سے زیادہ تھی.
بتایا گیا ہے کہ آج آنے والے آفٹر شاکس کے بعد علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا‘زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جہلم کے قریب موجود فالٹ لائن ہی تھی، جبکہ ابھی آنے والے آفٹر شاک زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 تھی اور اس کی زمین میں گہرائی 12 کلومیٹر تھی.
آفٹرشاکس کے جھٹکے میر پور آزاد کشمیر، جہلم، ظفر وال اور گرد و نواح میں آفٹر شاکس محسوس کیے گئے ہیں زلزلے کی شدت 4.4 اور گہرائی 12 کلو میٹر تھی‘لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے .

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 اور گہرائی 12 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز جہلم سے 6 کلو میٹر دور شمال میں تھا‘زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ یہ گزشتہ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس تھے اور ان کا سلسلہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے . ذرائع کے مطابق شدید نوعیت کے اس آفٹر شاک زلزلے سے ایک بار پھر زمین کانپ اٹھی اور وہاں پر موجود لوگ کھلے مقامات پر جمع ہوگئے .

اپنا تبصرہ بھیجیں