سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کی تدفین کا آغاز

کرائسسٹ چرچ: سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کی تدفین کا آغازہوگیا۔

نیوزی لینڈ میں سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کی تدفین کا آغازہوگیا۔ لین وڈ میموریل پارک میں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں دو شہدا خالد مصطفیٰ اور ان کے چودہ سالہ بیٹے حمزہ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔
دونوں شہدا کی میتیں ایمبولینس میں لین وڈ پارک لائی گئیں۔ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے تدفین کے موقع پر ورثا کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے جب کہ سیکیورٹی بھی انتہائی سخت رہی۔
نیوزی لینڈ کی فضا پانچ دن بعد بھی سوگوارہے اور شہدا کی یاد میں تعزیتی پھول رکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے شہدا کی فہرست بھی جاری کر دی ہے جن میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، فلسطین، مصر، فجی، متحدہ عرب امارات، نیوزی لینڈ فٹ بال ٹیم کے شہری اور کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں