بیگز ایسے ہوں،ویسے ہوں آخر کیسے ہوں؟

Crushed Glitter Clutches
بات ہو پارٹی وےئر،شادی بیاہ یا Casualلک کی Crushed Glitter Clutchesآپ کے لئے بہترین انتخاب ثابت ہوں گے ۔مختلف اور دیدہ زیب رنگوں میں دستیاب Crushed Glitterسے سجے یہ جھلملاتے بیگزنہ صرف آپ کے ذرق برق جوڑے کی شان بڑھائیں گے بلکہ آپ کے Denimاسٹائل ملبوسات کے ساتھ بھی خوب چیخیں گے۔

آپ اپنے لباس اور ضرورت کے مطابق انہیں مختلف ساخت میں انتخاب کر سکتی ہیں۔

ٹاپ ہینڈل بیگ
ٹاپ ہینڈل بیگز گزشتہ کئی سالوں سے فیشن اسٹیمنٹ کے طور پر سامنے آئے ہیں ۔عام دکانوں سے لے کر بڑی بڑی ڈیزائنر شاپس تک مختلف زاویوں اور رنگوں کے ٹاپ ہینڈل بیگز سے سجی نظر آتی ہیں ۔
خواہ سائز میں بڑے ہوں یا چھوٹے،یہ ٹاپ ہینڈل بیگز ہر عمر کی خواتین کے لئے مثالی انتخاب ثابت ہو سکتے ہیں ۔

یہ بیگزر یگزین ،چمڑے اور مخمل کے میٹریل میں دستیاب ہیں۔تاہم اگر آپ اپنے ہاتھ میں بیگ پکڑنا پسند نہیں کرتیں تو اس کے ساتھ آپ کو لمبا اسٹریپ بھی مہیا کیا جاتا ہے تاکہ جب چاہیں اسے کندھے پر لٹکاسکیں۔

See-Throughبیگز
See-Throughبیگزان بیگز کو کہا جاتا ہے جس کے آر پار دیکھا جا سکے۔اکیسویں صدی کی ابتداء میں اس طرز کے بیگز کافی مقبولیت کے حامل رہے تھے تاہم ان بیگز کا رجحان ایک بار پھر دیکھنے میں آرہا ہے ۔
اعلیٰ معیار کی پلاسٹک سے تیار کردہ یہ بیگز مختلف انداز میں دستیاب ہیں جس میں چمڑے یا ریگزین سے تیار کردہ چھوٹے سائز کے بیگز /پاؤچز موجود ہوتے ہیں جس میں آپ اپنی قیمتی اشیاء حفاظت کے ساتھ رکھ سکتی ہیں۔

Under-Arm Shoulder Bags
90کی دہائی میں بے پناہ مقبولیت پانے والے یہ بیگز اس سا ل کے بیگز کے رجحانات میں سر فہرست ہیں پھر چاہے چمڑے کا ابھرواں نقاشی والے بیگ ہوں یا پھولدار کڑھائی والے ،یہ آپ کی شخصیت کا بولڈ اور اپ ٹوڈیٹ تاثر پیش کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔
بظاہر چھوٹے نظر آنے والے اسٹائلش بیگز میں دراصل کافی گنجائش ہوتی ہے ۔اس طرز کے بیگ روزمرہ استعمال کے لئے انتہائی موزوں ہیں۔
ملازمت پیشہ یا کاروباری خواتین کے لئے یہ بیگ بہترین انتخاب ثابت ہوں گے۔

بیگ پیک
ایک دور تھا جب بیگ خالی بچوں سے ہی منسلک کیا جاتا تھا تاہم اب دور بدل چکا ہے ۔بیگ پیک بچوں اور خواتین میں یکساں طور پرمقبول ہیں۔اسکول ،کالج سے لے کر گھر سے باہر کام کرنے والی خواتین تک ہر کوئی اس کشادہ اور آرام دہ بیگز کی شیدائی نظر آتا ہے ۔یہ بیگز چمڑے اور ریگزین کے علاوہ کپڑے کے میٹریل پر بھی جیو میٹریکل ،تحریری اور گل کاری کے دلکش اسٹائل میں تیار کئے جارہے ہیں جن کو صاف کرنا بھی انتہائی آسان ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں