پاکستان ورلڈ کلاس ٹیم،پلیئرز کو بہترین کارکردگی دکھانی ہو گی،آسٹریلوی سپنر
شارجہ (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی سپنر ایڈم زمپا نے کہا کہ پاکستان ورلڈ کلاس ٹیم ہے اس کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز چیلنجنگ ہو گی۔ زمپا نے کہا کہ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے ، پاکستان کیخلاف سیریز میں بھی جیت کے مومینٹم کو برقرار رکھتے ہوئے ورلڈ کپ میں بھرپور انداز سے شرکت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ون ڈے کی خطرناک ٹیم ہے اس کے خلاف سیریز میں کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو تینوں شعبوں میںصلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانی ہو گی۔
Load/Hide Comments