مولانا فضل الرحمن کو گرفتار کرنے کی تیاریاں، بڑا قدم اٹھا لیا گیا

لاہور : جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ۔جے یوآئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری اوران کے خلاف بغاوت کی کارروائی کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں ندیم سرور ایڈووکیٹ نے درخواست دائرکردی۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی تقاریر سے لوگوں کو اکسا رہے ہیں جس سے ملک انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔موقف میں مزید کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان نے بیان دیا کہ آزادی مارچ کے شرکا وزیر اعظم ہاس جا کرعمران خان کو گرفتارکر سکتے ہیں، لوگوں کو ریاست کے خلاف اکسانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے ، اس لیے مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کا حکم دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں