حکومت کی کوششیں کامیاب، آزادی مارچ ختم ،دھرنے والوں کی واپسی کب ہوگی؟جانئے

اسلام آباد : حکومت کی مصالحتی کوششیں کامیابی کے قریب ،مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ ایک دو روز میں ختم ہونے کا امکان، پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے مولانا فضل الرحمن کو مشورہ دیا گیا کہ وہ حکومتی کوششوں کا مثبت طریقے سے جواب دیں۔مولانا فضل الرحمن کو ملک بھر میں احتجاج اور عمران خان کو حکومت سے ہٹانے کے حوالے سے بھی تجاویز دی گئیں۔

چوہدری برادران اور دیگر ذرائع نے بھی ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی سے رابطے رکھے۔مولانا فضل الرحمن اور چوہدری شجاعت کی ملاقات کے بعد امکان ظاہرکیا جا رہا ہے کہ مولانا کامارچ ایک دو دن میں ختم ہو جائے گا۔دوسری جانب سینئرصحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ایف کا ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر انحصار تھا۔ن لیگ تو اب تسلی بخش حصار میں آ چکی ہے۔جب کہ پیپلز پارٹی بھی کسی طرح کا تصادم نہیں چاہتی۔

ضرور پڑھیں  ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دے دی

اپنا تبصرہ بھیجیں