پی پی ایل فلاحی امداد دینے والا سب سے بڑا ادارہ بن گیا

کراچی: قومی پٹرولیم کمپنی پی پی ایل فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر سرفہرست مخیر اداروں میں شامل ہوگئی۔

ملک میں کاروباری فیاضی کے رجحانات کے سالانہ سروے کی بنیاد پر سال2017 کے دوران دیے گئے، عطیات کے مجموعی حجم کے لحاظ سے کارپوریٹ سیکٹر میں سب سے زیادہ فلاحی امداد دینے والے ادارے کی حیثیت سے تسلیم کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ لگاتارچودھواں سال ہے جب پی پی ایل نے اس شعبے میں ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں