کراچی: پیپلزپارٹی نے اپنے رہنماؤں، ارکان اسمبلی اور وزیراعلی سندھ کو نیب کی جانب سے طلبی کے الگ الگ نوٹس ملنے پر حکمت عملی تیار کرلی۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی احتساب بیوروکی جانب سے پارٹی رہنماؤں ،ارکان اسمبلی اور وزیراعلی مرادعلی شاہ کو طلبی کے نوٹس ملنے پراپنی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ وزیراعلی سندھ کو بھی نیب نے 26 مارچ کو اسلام آباد طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔
نیب کی جانب سے طلبی کانوٹس موصول ہونے کی صورت میں وزیراعلی سندھ کے مقررہ تاریخ پر پیش ہونے کے بارے میں فیصلہ 22 مارچ کو پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں ہوگا۔