سب انسپکٹر نے اہل علاقہ کا جینا حرام کردیا

پھول نگر(نامہ نگار)ڈی ایس پی پتوکی نے کرپشن کے بے تاج بادشاہ مولوی اشرف سب انسپکٹر کو پولیس چوکی جمبر کلاں کا انچارج بنا کر نہ صرف اہل علاقہ کا جینا حرام کردیا ہے بلکہ ڈی پی او قصوراحمد نواز مروت کے ضلع قصور بھر سے جرائم پیشہ افراد کے خاتمہ کے ویژن کی دھجیا ں بکھیر دیں ،جمبرکلاں اور گردونواح کا علاقہ چوروں ڈاکوﺅں اور منشیات فروشوں کے رحم و کرم پر۔موصوف کے بدنام زمانہ منشیات فروشوں ،علاقہ بھر کے جرائم پیشہ عناصر ،ڈاکوﺅں اور چوروںسے ماہانہ بھتہ وصول کرنے کی وجہ سے ان کے ساتھ ڈائریکٹ رابطے ہیںجیسے ہی موصوف جس تھانے ےا چوکی میں تعینات ہوتا ہے جرائم پیشہ عناصر کی موجیں لگ جاتی ہیں مولوی اشرف کی تعیناتی کے بعدایک ہفتہ میں جمبر کلاںاور گردونواح میں متعدد چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جمبر سے ٹھٹھیاں جانے والی سڑک شام ہوتے ہیں ڈاکوﺅں کے نرغے میں آجاتی ہے کوئی موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں سے بچ کر نہیں جاسکتا نہ صرف ان سے نقدی اور دوسری اشیاءچھین لی جاتی ہیں بلکہ ان سے ہزاروں روپے کے موبائل بھی چھین کر لٹنے والوں کو باندھ دیا جاتا ہے گذشتہ روز ہی جمبر کلاں کے کریانہ اسٹور کے مالک حاجی شوکت علی کے چوکی جمبر کلاں سے چند گز کے فاصلے پر ملتان روڈ پرواقع اسٹور سے سر شام تین نامعلوم ہنڈابلا نمبری 125موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅ ں نے جدید اسلحہ سے جان سے ماردینے کی دھمکی دے کر سب کو ہینڈ ز اپ کرواکر ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی قیمتی سگریٹ اور موبائلز وغیرہ لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھے ۔چند روز قبل بھی مزکورہ تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅ ںکے گروہ نے مین بازار میں متعدد دکانوں لوٹ لیا تھا اور الکھوں روپے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کا آج تک پولیس نے مقدمہ تک درج نہیں کیا ۔مقامی عوامی و سماجی حلقوں نے اصلا ح احوال مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں