سانگلاہل:صدیق پٹھان کے2بیٹوںکاصحافی ندیم اختربٹ پرقاتلانہ حملہ

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)ریلوے کی حدود میں غیر قانونی لنڈا لگانے والے صدیق پٹھان کے2بیٹوں ایوب خاں اور انور خاں سمیت7افراد نے جھگڑے کی ویڈیو بنانے والے صحافی اور الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر ندیم اختر بٹ پر قاتلانہ حملہ کردیا،اس پر پسٹل تان لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا،ویڈیو بنانے والا موبائل فون بھی چھین لیا، تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا ،جس پر ندیم اختر بٹ نے تحسین خاں ایڈووکیٹ کی وساطت سے ایڈیشنل سیشن جج تمثال زیب نعیم کی عدالت میں رٹ دائر کردی، عدالت نے تھا نہ سٹی کی پولیس سے12دسمبر کیلئے رپورٹ طلب کر لی،بتایا گیا ہے کہ ندیم اختر بٹ کے دفتر کے قریب ریلوے کی حدود میں پٹھانوں نے غیر قانونی طور پر لنڈا بازار سجا رکھا ہے،جہاں پر جھگڑا ہورہا تھا،ندیم اختر بٹ دیکھ کر موقعہ پر پہنچ گیا اور جھگڑے کی ویڈیو بنانا شروع کر دی۔،صدیق خاں پٹھان نے دیکھتے ہی اپنے بیٹوں سے کہا کہ اسے پکڑ لو اور جان سے مار دو،ملزمان نے مارنا شروع کردیا ،ایو ب خان پٹھان نے اپنا دستی پسٹل 30بور اسکی کن پٹی پر رکھ دیا اور انور خان پٹھان نے موبائل چھین لیا ، 4نا معلو م پٹھان زادوں نے اسلحہ کے زور پر اسے یر غمال بنائے رکھا،ندیم اختر بٹ نے عدالت کو بتایا کہ خفیہ تحقیق کے مطابق صدیق پٹھان وغیرہ کی عادات و اطوار ملکی سا لمیت کیلئے انتہائی خطرناک ہیں ، فارن مشکوک افراد کے ساتھ سرعام نقل و حرکت کرنا ، منشیات ، اسلحہ ، ایمپورٹڈنان کسٹم اشیاءکی سپلائی کرنا ، سمگل شدہ نابالغ افغانی لڑکیوں کو فرو خت کرنے اور کاروکاری کا بھی ممنوعہ دھندہ کر تے ہیں ، صدیق پٹھان پختون قبضہ مافیا کا سرغنہ ہے ، ان افراد نے اپنے رہائشی ڈیرہ کے بالمقابل کروڑوں روپوں کی ریلوے ملکیتی اراضی پر بھی ناجائز قبضہ کر رکھا ہے ، اس گروہ کا تانہ بانہ افغان جنگجو خطرناک عالمی دہشتگروں سے ملتا ہے ، میں بحیثیت صحافی صدیق پٹھان وغیرہ کے تعاقب اور کھوج میں مصروف عمل تھا کہ انکو باتصویر میڈیا پر بے نکاب کروں،جسکی بناءپر حملہ آور ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں