ضلع چنیوٹ میں چوروں اور ڈاکووں کا راج قائم

چنیوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع چنیوٹ میں چوروں اور ڈاکووں کا راج قائم، ایک ہفتے کے دوران چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتیں،بڑھتی ہوئی وارداتو ں سے شہریوں میں خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی ضلع چنیوٹ پولیس کی جانب سے کرائم فری کے دعوے تو کیے جا رہے ہیں لیکن دوسری جانب چنیوٹ میں ڈاکوو ں اور چوروں نے پبجے گاڑ لیے ایک ہفتے کہ اندر تھانہ سٹی کے علاقہ میں متعدد وارداتیں رونما ہو چکی ہیں گزشتہ رات محلہ پورن پلاد سے نامعلوم چور دوکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان لے اڑے، دو روز قبل چوکی دلخوشاب کے علاقہ عمر روڈ پر شہری عبدالجبار سے مسلح ڈاکووں نے دن دیہاڑے شہری سے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب تیسری بڑی ڈکیتی کی واردات گزشتہ روز دن بارہ بجے چوکی سٹیلائٹ ٹان کے قریب مسلح ڈاکووں نے شہری لیاقت سے اڑھائی لاکھ نقدی چھین لیے، شہری لیاقت بنک سے پیسے نکلوا کر گھر جا رہا تھا کہ ڈاکووں نے تعاقب کرکے شہری کو چوکی سٹیلائٹ ٹان کے قریب نقدی سے محروم کر دیا،ایک ہفتے میں شہر میں ہونے والی متعدد وارداتوں سے شہریوں میں خوف ہراس کی لہر پھیل گئی،شہریوں نے آئی جی پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ چنیوٹ میں چوری اور ڈکیتی کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں اور وارداتیں کرنےوالے گینگ گرفتار کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں